ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اپنی ایک مضبوط پوزیشن کے ساتھ موجود ہے، پاکستانی کھلاڑی بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کھیل پیش کررہے ہیں۔
گزشتہ 10 ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان ٹیم کی ان میں زیادہ فتوحات شامل ہیں اس میں ٹاس کا عنصر بھی اہم اہمیت کا حامل رہا۔
پاکستان کا آخری دس ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیتنے کا تناسب 60 فیصد، ون ڈے میں 62.5 فیصد اور ٹیسٹ میچز میں 50 فیصد رہا۔
گزشتہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان 6 بار ٹاس جیتا جبکہ راولپنڈی میں جاری ٹرائی نیشن سیریزکے سری لنکا کے خلاف آج ہونے والے میچ میں بھی ٹاس پاکستان کے نام رہا، یوں پاکستان مجموعی طور پر 7 بار ٹاس جیت چکا ہے۔
آخری 8 ون ڈے میچز جو رواں سال اگست سے لیکر نومبر میں کھیلے گئے ان میں 5 مرتبہ ٹاس پاکستان نے جیتا جبکہ 3 بار ہارا۔
اگست 2024 سے لیکر اکتوبر 2025 تک کھیلے گئے آخری 10 ٹیسٹ میچز کی بات کی جائے تو پاکستان 5 میچز میں ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوا اور 5 پانچ میں ناکام رہا۔