(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کیلئے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطاق سپریم کورٹ میں 8 ریگولر بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ، پہلا بنچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے۔
چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پورے ہفتے کے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔ دوسرا بنچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے اس میں بھی 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔
تیسرا بنچ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہے، تیسرے عدالتی بنچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔
چوتھا بنچ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد احمد خان پر مشتمل ہےم چوتھے بنچ کے سامنے پورے ہفتے کیلئے 58 مقدمات سماعت کیلئے مقررکیے گئے ہیں۔
پانچواں عدالتی بنچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے، پانچویں بنچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں ۔
چھٹا عدالتی بنچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے، چھٹے عدالتی بنچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔
ساتواں عدالتی بنچ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے، ساتواں بنچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں ۔
آٹھویں بنچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہے، آٹھویں بنچ کے سامنے 70 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔