ایشیزسیریز: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے ٹیسٹ سے باہر 

ایشیزسیریز: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے ٹیسٹ سے باہر 
کیپشن: ایشیزسیریز: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے ٹیسٹ سے باہر 

ویب ڈیسک: ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا مل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

کرکٹ آسٹریلیا کے بیان کے مطابق پیٹ کمنز پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے وقت پر فٹ نہیں ہوں گے۔ اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پیٹ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے جلد بولنگ شروع کرنے کی توقع ہے۔ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ 

Watch Live Public News