ہنی ٹریپ کیس: ملزم ممنوں حیدر کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت مسترد

ہنی ٹریپ کیس: ملزم ممنوں حیدر کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت مسترد
کیپشن: ہنی ٹریپ کیس: ملزم ممنوں حیدر کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک: خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ممنون حیدر کی این سی سی آئی اے کے مقدمے میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ ممنون حیدر کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کی۔ 

عدالت نے ملزم ممنون حیدر کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ملزم ممنون حیدر سمیت دیگر کے خلاف خلیل الرحمان قمر نے این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کروارکھا تھا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو بنائی اور وائرل کی۔ مقدمے میں ملزمان کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔ ملزم ممون حیدر نے جیل سے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

Watch Live Public News