بھارتی کھلاڑی شریاس ایئر انجری کے باعث آئی سی یو میں داخل

بھارتی کھلاڑی شریاس ایئر انجری کے باعث آئی سی یو میں داخل
کیپشن: بھارتی کھلاڑی شریاس ایئر انجری کے باعث آئی سی یو میں داخل

ویب ڈیسک: بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کو انجری کے بعد آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ شریاس ایئر کو کیچ پکڑتے ہوئے پسلیوں میں چوٹ آئی تھی۔ شریاس ایئر کو اندرونی بلیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز سے شریاس ایئر سڈنی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ شریاس ایئر دو سے 7 دنوں تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔ اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انفیکشن روکنے کے لئے ڈاکٹرز انکی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

شریاس ایئر کی ساؤتھ افریقہ کے خلاف نومبر کے آخر میں شروع ہونے والی ہوم سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔

Watch Live Public News