(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں استحکام لانا اور مسائل کا حل نکالنا ہے۔
حکومتی کمیٹی اور پیپلزپارٹی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک ساتھ ہونگی۔آزاد کشمیر میں استحکام لانا اور مسائل کا حل نکالنا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا، ن لیگ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرے گی، ن لیگ آزاد کشمیر میں نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حق حاصل ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کو اپنے فیصلوں پر اعتماد میں لیا ہے۔مسلم لیگ ن عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی ۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔