وزیر اعظم سے سعودی سفیر جناب نواف سعید المالکی کی ملاقات

وزیر اعظم سے سعودی سفیر جناب نواف سعید المالکی کی ملاقات
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر جناب نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوے کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش ہے۔ تعلقات میں اضافے کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم نے مختلف سطحوں پر باقاعدہ دو طرفہ تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایئر بریج (air bridge) کے قیام کے ذریعے امداد کی فراہمی سمیت پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے بھرپور حمایت کے اظہار پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں میں سعودی عرب کے سفیر کے اہم کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔