واٹس ایپ کے یوزر انٹر فیس میں بڑی تبدیلیاں، نئے فیچرز کا اضافہ

واٹس ایپ کے یوزر انٹر فیس میں بڑی تبدیلیاں، نئے فیچرز کا اضافہ
لاہور: (ویب ڈیسک)میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے یوزرانٹرفیس میں تبدیلیاں اور نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ نئے فیچرز اور تبدیلیوں کے بعد واٹس ایپ یوزر انٹرفیس مکمل طور پر تبدیل محسوس ہونے لگے گا۔ Wabetainfo کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ یوزر انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس نئے یوزر انٹرفیس میں نئے آئیکونز کو متعارف کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ لائٹ اور ڈارک موڈز کے لیے ایک نمایاں گرین کلر تھیم کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔نئے یوزر انٹر فیس میں چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ ایکشن بٹن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اوپر سے سبز رنگ کو ہٹایا جا رہا ہے جو اب تک اس ایپ کا امتیازی رنگ سمجھا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کا نیا یوزر انٹر فیس اس وقت صرف اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔اس لیے تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔