ویب ڈیسک: وانا میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے منصوبوں پہ بات چیت کے لئے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑّی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی-
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ کے غیر متزلزل جذبے کی تائید کی اور لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
میجر جنرل مہر عمر خان ، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساؤتھ کنونشن کے مہمان خصوصی تھے۔
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساؤتھ نے ملکی ترقی میں نوجوانوں کے نمایاں کردار کو مثالی قرار دیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے اثرات سے بچنے پر زور دیا۔
نوجوانوں نے پاک فوج کی فتنتہ الخوارج کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔
یوتھ کنونشن میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے علاقے میں پاک فوج کی جانب سے تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں کاوشوں کو سراہا۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور ساؤتھ جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں خصوصاً بچیوں کی ہنر مند بنانے کیلئے متعدد سکلز ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام رہی ہے۔
سکلز ڈویلپمنٹ منصوبوں سے بڑی تعداد میں نوجوان اور خواتین کورسز مکمل کرکے آن لائن کمائی کر رہے ہیں۔