ابھیشیک شرما نے محمد رضوان کو بڑے ریکارڈ سے محروم کر دیا

ابھیشیک شرما نے محمد رضوان کو بڑے ریکارڈ سے محروم کر دیا
کیپشن: ابھیشیک شرما نے محمد رضوان کو بڑے ریکارڈ سے محروم کر دیا

ویب ڈیسک:  بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں جمعہ کو سری لنکا کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ اس اننگز کے دوران ابھیشیک شرما نے ایک نئی تاریخ رقم کی اور ایشیا کپ کی تاریخ میں کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر نے ایشیا کپ 2025 میں اب تک 6 اننگز میں 309 رنز بنائے ہیں۔ ابھیشیک شرما نے پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ محمد رضوان نے ایشیا کپ 2022 میں 6 میچوں میں 281 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Watch Live Public News