پی ٹی آئی آج پشاور میں عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے

پی ٹی آئی آج پشاور میں عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے
کیپشن: پی ٹی آئی آج پشاور میں عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) آج پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک پر بے نظیر ہسپتال گراؤنڈ میں ہو رہا ہے جسے پی ٹی آئی ایک بڑا اور تاریخی جلسہ قرار دے رہی ہے۔ عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پشاور پہنچ گئے ہیں اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مرکزی رہنما اور قانون دان سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ دوپہر پنڈال کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی رات گئے پنڈال پہنچے اور تیاریوں کا معائنہ کیا۔

مینا خان آفریدی نے دعویٰ کیا کہ یہ اجتماع تاریخی ہوگا اور اس میں 500,000 سے زائد لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ عمران خان کی کال پر ہو رہا ہے اور خان کی کال پر پورا پاکستان نکلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان نے اسی مقام پر جلسہ کیا تھا جو بہت بڑا تھا۔ آج کے جلسے میں بھی ملک بھر سے کارکنان شرکت کریں گے جس میں رہنما آئندہ کا لائحہ عمل اور عمران خان کا پیغام پیش کریں گے۔

Watch Live Public News