9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج
کیپشن: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق آج عدالت نے 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیے جبکہ سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔

گواہوں میں ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔

Watch Live Public News