سی پیک کو نقصان پہنچانے کوشش کامیاب نہیں ہوگی

سی پیک کو نقصان پہنچانے کوشش کامیاب نہیں ہوگی
بیجنگ: ( پبلک نیوز) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ لازوال دوستی ہے اور دو طرفہ تعلقات، باہمی اعتماد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وِن بِن نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کراچی کے دہشت گرد حملے کے متعلق سوالات کے جواب میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور ہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس حملے میں ملوث مجرموں کو بھاری قیمت ادا کرناپڑے گی۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس بات سے بھی آگاہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تعزیت کے لئے کراچی میں چینی قونصل خانے کا دورہ کیا اور بچائو اور تحقیقات کے لئے فوری اقدامات کئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔