سپیریئر یونیورسٹی کو پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کا نمبرون تعلیمی ادارہ قرار دیدیا گیا

سپیریئر یونیورسٹی کو پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کا نمبرون تعلیمی ادارہ قرار دیدیا گیا
سٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مستند ترین مانی جانے والی '' ٹائمز ہائر ایجوکیشن '' امپیکٹ رینکنگ 2022ء سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں جاری کر دی گئی ہے۔ اس نے پرائیویٹ سیکٹر میں سپیرئیر یونیورسٹی کو پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار دیا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022ء نے سپیریئر یونیورسٹی کو دنیا کی 300 سے 400 یونیورسٹیز میں اوور آل رینک کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سپیریئر یونیورسٹی نے خطے میں ٹاپ ٹین یونیورسٹی کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کا سہرا ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان کے سر جاتا ہے، جنھوں نے تعلیم سے روزگار کو یقینی بنانے کے لئے تھری یو، ون ایم پروگرام کا یونیک انیشیوٹیو لیا۔ تھری یو ون ایم پروگرام کے تحت تین سال یونیورسٹی میں پڑھتے اور ایک سال مارکیٹ میں طلبا کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سمیرا رحمان پاکستان کی کم عمر ترین خاتون ریکٹر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں اور کئی ملکی و غیر ملکی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔