پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے دبئی جانے سے روک دیا

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے دبئی جانے سے روک دیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے دبئی جانے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب پی آئی اے پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جارہے تھے ۔ ذرائع ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب کا نام سٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے، ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی ۔ فرخ حبیب نے آج دوپہر دو بجکر دس منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بیان میں کہا ہے کہ ‏فسطائیت اور فاشسزم عروج پر ، اپنے فیملی ممبر جن کا لیورٹرانسپلانٹ ملک سے باہر ہورہا ہے ان کی عیادت کے لئے ملک سے باہر جارہا تھا تو ایف آئی اے امیگریشن نے روک دیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ میرا پاسپورٹ اور ہینڈ کیری ( hand carry) ان کے پاس موجود ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔