پبلک نیوز: پاک فوج اور ایم پی سی ایل کے تعاون سے پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقے گلاب خیل اور ذاکر خیل میں موبائل ہیلتھ یونٹ کا انعقاد کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے 800 سے زائد مقامی افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔
خواتین کے لیے خصوصی طور پر لیڈی ڈاکٹر کا اہتمام بھی کیا گیا، موبائل ہیلتھ یونٹ میں الٹرا ساؤنڈ اور طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
مقامی افراد کو حفظان صحت کے ساتھ ساتھ پولیو سے بچاؤ کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ کے قیام پر مقامی افراد نے پاک فوج کا بے حد شکریہ ادا کیا ۔