پہلگام حملےکا الزام مودی سرکار پر، بھارتی خاتون نے بڑارازکھول دیا

پہلگام حملےکا الزام مودی سرکار پر، بھارتی خاتون نے بڑارازکھول دیا
کیپشن: پہلگام حملےکا الزام مودی سرکار پر، بھارتی خاتون نے بڑارازکھول دیا

ویب ڈیسک: بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والے تمام دہشت گرد حملے مودی سرکار کے دور میں ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اب مودی کی ناکامیوں پر سوال اٹھانے لگے ہیں اور ان کی حکومت کے تمام ادوار میں حملے مسلسل ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ مودی حکومت کی پالیسیاں عوام میں بے چینی اور غصے کا سبب بننے لگیں, بھارتی عوام مودی کی ناکامیوں پر سخت سوال اٹھانے لگی، بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت کے تمام ادوار پر سوالات اٹھا کر، تمام حملوں کی تفصیل گنوا دیں۔

  بھارتی خاتون نے اپنی بیان میں 1999 کے کارگل جنگ سے لے کر 2025 کے پہلگام حملے تک مختلف دہشت گرد حملوں کی فہرست دی اور ان حملوں کی ذمہ داری بی جے پی اور مودی سرکار پر عائد کی۔

انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ، امرناتھ یاتریوں پر حملے،2016 میں پٹھان کوٹ اور اڑی میں حملہ،2019 پلوامہ حملے بھی مودی سرکار کی ایماء پر ہوئے،2025 پہلگام حملہ بھی مودی سرکار کی سیاسی چال ہے، مودی کی حکومت آتے ہی بھارت اور اس کے باسی خطرے سے دوچار ہو جاتے ہیں۔

بھارتی خاتون  نے کہاکہ خصوصاً انتخابات کے نزدیک آتے ہی بھارت میں اس طرح کے حملے کروائے جاتے ہیں،اب بھی بہار انتخابات قریب آتے ہی پہلگام حملہ کروا دیا گیا،پہلگام حملے کے بعد بھارتی سرکار نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا، مودی سرکار پاکستانیوں کے کٹے ہوئے سر چاہتی ہے دراصل ان میں سے کوئی بھی پاکستان جانے کی ہمت نہیں رکھتا،پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے وزیراعظم نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔بھارتی میڈیا کبھی بھی مودی سرکار سے یہ سوال نہیں پوچھے گا۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہناہے کہ بھارتی عوام مودی سرکار اور اس کے گودی میڈیا کے فریب میں نہیں آنے والے، اب سچ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔

Watch Live Public News