(ویب ڈیسک ) پاکستان بزنس فورم نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کاروباری برادری کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔
پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی سرزمین کے ذریعے تجارت نہ ہونے کی صورت میں 1140 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔
چیف آرگنائزر احمد جواد کا کہنا ہے کہ بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے مطابق بھارت افغانستان سے زرعی اجناس کی مد میں سالانہ تقریباً 640 ملین ڈالر کی درآمدات کیں جو اب بندش کے باعث متاثر ہوں گی، جب تک بھارت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر مسائل حل نہیں کرتا، تب تک مکمل تجارتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
چیف آرگنائزر احمد جواد کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، بھارت کا معمول ہے کہ چند سال خاموش رہنے کے بعد اچانک پاکستان پر الزامات لگا کر اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر ڈالنے لگتے ہیں۔