پاکستان خوش  قوموں  کی فہرست میں بھارت سے  بہت آگے، نیا سروے آگیا

پاکستان خوش  قوموں  کی فہرست میں بھارت سے  بہت آگے، نیا سروے آگیا

(ویب ڈیسک )   گیلپ کے حالیہ سروے کے مطابق، پاکستان نے دنیا کی خوش قوموں  کی فہرست میں بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

گیلپ کے خوشی کے انڈیکس میں پاکستان  کا 44 ممالک میں  8واں نمبر ہے۔ سروے کے مطابق   72 فیصد پاکستانیوں نے اپنی زندگی سے مطمئن ہونے کا اظہار کیا، چاہے ان کی زندگی میں کتنے ہی چیلنجز کیوں نہ ہوں۔

اس کے برعکس، بھارت کااس فہرست میں سب سے آخری نمبر ہے۔صرف 31 فیصد بھارتی شہریوں نے خود کو خوش قرار دیا، جبکہ 34 فیصد نے زندگی سے مایوس ہونے کی بات کی۔

اس   سروے میں چین سب سے خوش قوم کے طور پر سامنے آیا، جہاں 86 فیصد عوام نے اپنی زندگی سے اطمینان کا اظہار کیا، یوں چینی عوام نے یورپی ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

Watch Live Public News