مشترکہ مفادات کونسل نے  دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا ایکنک  کا فیصلہ  واپس لے لیا

مشترکہ مفادات کونسل نے  دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا ایکنک  کا فیصلہ  واپس لے لیا

(ویب ڈیسک ) مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا ایکنک  کا فیصلہ  واپس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم  محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے پہلگام حملے کے بعد  بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت  کی۔ مشترکہ مفادات کونسل  نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ممکنہ بھارتی جارحیت اور  مس ایڈونچر کے تناظر میں پورے ملک و قوم کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ  پاکستان ایک پر امن اور ذمہ دار  ملک ہے لیکن ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔تمام صوبائی وزراء اعلیٰ  نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف وفاقی حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا عزم   کیا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے سینیٹ میں بھارتی غیر قانونی و غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف قرارداد کی بھر پور پزیرائی  کی۔

  مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے مندرجہ ذیل فیصلہ کیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق نئی نہروں کے معاملے پر ایکنک کی 7 فروری کی منظوری منسوخ کردی گئی۔وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔

Watch Live Public News