اسحاق ڈار اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

اسحاق ڈار اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

ویب ڈیسک:  ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا نائب وزیر اعظم   اسحاق ڈار نے آج قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ 

قطری وزیراعظم کو پاکستانی قومی سلامتی کمیٹی کے بھارتی بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات کے جواب میں حالیہ غور و خوض اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔

 ترجمان دفترخارجہ کابتانا تھا کہ قطری وزیر اعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ 

 انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا, دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کی توثیق کی۔

فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطوں اور مشاورت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News