یو اے ای کا آئل ایکسپورٹ کرنےوالے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی کا اعلان 

یو اے ای کا آئل ایکسپورٹ کرنےوالے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی کا اعلان 

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے آئل ایکسپورٹ کرنےوالے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی اختیارکرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے اوپیک کےمعاملات سے مکمل الگ ہوجائیں گے ۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے طویل مدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی نقطہ نظر اور توانائی کے فروغ کے پروفائل کی عکاسی کرتا ہے،امارات اب  گھریلو توانائی کی پیداوار میں تیز سرمایہ کاری  کی طرف جائےگا۔

 اماراتی حکام  کے مطابق عالمی توانائی کی منڈیوں میں ایک ذمہ دار، قابل بھروسہ، اور  نمایاں کردارکیلئے پرعزم ہیں ۔

Watch Live Public News