اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
پشاور : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور ، اٹک ، سوات ، دیربالا ، مالاکنڈ، شبقدر ، ایبٹ آباد اور مردان و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 184 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے ۔تاحال زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔