(ویب ڈیسک ) ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشنز میں شہید ہوانیوالوں جوانوں کی نماز جنازہ اورکزئی میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 27 اگست 2024 کو ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ اورکزئی میں ادا کر دی گئی ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہداء کے جسد خاکی آبا ئی علاقوں کو روانہ جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔