ویب ڈیسک: ای او بی آئی پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی۔ حکومت نے جنوری میں پنشن میں ہونے والا اضافہ یکمشت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنشنرز کو اگست کی پنشن کے ساتھ تمام واجبات یکم ستمبر کو ادا کردیے جائیں گے۔
اولڈ ایج بینیفٹ میں بنیادی پنشن میں ڈیڑھ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جو اب ستمبر میں پنشن کے ساتھ ادا کردیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ای او بی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر کو ملنے والی پنشن میں تمام بقایا جات کے ساتھ پنشن مل جائےگی۔
ای او بی آئی پنشن میں 1500 روپیہ ماہانہ اضافہ ہوا تھا جو کہ یکم جنوری 2025 سے دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جنوری 2025 سے ای او بی آئی پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کو 11 ہزار 500 روپے کی تھی جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری بھی دی تھی۔