ویب ڈیسک: بھارت میں 55 سالہ خاتون کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ راجستھان کے ضلع اُدے پور میں پیش آیا ہے۔ خاتون کی شناخت ریکھا کہ نام سے ہوئی ہے جو کہ کاورا رام کی بیوی ہےاور اس نے حال ہی میں 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریکھا کے پہلے 5 بچے پیدائش کے کچھ عرصے بعد انتقال کرگئے تھے۔ جن میں 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل تھی۔اب ان کے 12 بچے حیات ہیں۔ جن میں 5 بیٹیاں اور 7 بیٹے شامل ہیں۔
کاورا رام کے مطابق ان کے 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ان بچوں کے بھی بچے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے مالی حالات نہایت ہی خراب ہیں۔
کباڑ کا کام کرکے گھر چلانے والے کاورا رام کا کہنا ہے کہ اسے بچوں کی شادیاں کرنے کے لیے سود پر قرض لینا پڑا۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ گھر کا کوئی بھی فرد کبھی اسکول نہیں گیا۔