سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام

سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام
کیپشن: سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام

 ویب ڈیسک: سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام بنادی گئی۔ گوردوراہ کرتار پور صاحب سے 100کے قریب یاتری اور مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کی دن رات کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔  گوردوارہ کرتارپور صاحب میں تاریخی گرنتھ اور قیمتی اشیاء محفوظ ہیں ۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔پاک فوج کے جوانوں ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں نے ریسکیو آپریشن کامیاب بنایا۔

رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی آبی جارحیت نے پاکستان کے کئی علاقوں کو ڈبو دیا۔ بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنا کھلی آبی دہشتگردی ہے۔گوردوارہ کرتارپور صاحب میں دس فٹ کے قریب پانی کھڑا ہے۔مودی سرکار نے جان بوجھ کر اڑھائی لاکھ کیوسک کا ریلا بھیجا۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پہلے سے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ۔چند دنوں میں گوردوارہ کرتارپور صاحب کو دوبارہ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔دنیابھر کی سکھ کمیونٹی کو مایوس نہیں کریں گے۔حکومت پنجاب، سکھ برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ جلد ہی کرتارپور میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

Watch Live Public News