15سالہ لڑکی سے زیادتی کے مجرموں کوعمرقید کی سزاسنادی گئی

15سالہ لڑکی سے زیادتی کے مجرموں کوعمرقید کی سزاسنادی گئی
کیپشن: 15سالہ لڑکی سے زیادتی کے مجرموں کوعمرقید کی سزاسنادی گئی

ویب ڈیسک: 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو مجرمان کو راولپنڈی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجرمان کی شناخت محمد حسیب اور سجاول کے نام سے ہوئی ہے۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو 5،5 لاکھ روپے جرمانے اور 5،5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا بھی حکم سنایا ہے۔ 

دونوں مجرمان پر زیادتی کے واقعے کا مقدمہ رواں سال جنوری میں راولپنڈی کے تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News