(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنا استعفی اسپیکر آفس کو بھجوادیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے قانون و انصاف , انسانی حقوق, بزنس ایڈوائزری اور آئی ٹی کی قائمہ کمیٹی سے استعفی دیا۔