بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک فیملی دریا میں بہہ گئی

بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک فیملی دریا میں بہہ گئی

(ویب ڈیسک ) بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک فیملی دریا میں بہہ گئی۔افسوسناک واقعہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ  بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا۔ وین میں سوار ایک فیملی مذہبی سفر سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وین کا ڈرائیور اس دوران گوگل میپ کا سہارا لے رہا تھا کہ گلوگل میپ انہیں  سومی اپریڈا پل پر لے گیا، یہ پل کئی مہینوں سے بند تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق وین پل پر پہنچنے کے بعد پھنس گئی اور بدقسمتی سے دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ  وین میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے ، مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم ایک لاپتا بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے بچا لیا۔

Watch Live Public News