ویب ڈیسک: حکومت کا بڑا فیصلہ، ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ دور، وزیراعظم کی ہدایات پر فائبر بچھانے اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کی تنصیب پر رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹیلی کام اور آئی ٹی کمپنیوں کو فوری ریلیف رائٹ آف وے چارجز کی وصولی نہیں ہوگی، وزارت ریلویز اور این ایچ اے نے رائٹ آف وے چارجز ختم کردیے ۔
رائٹ آف وے چارجز کی عدم وصولی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ، وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم کے 14 جولائی 2025 کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا ۔
وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ فیصلے سے فائبرائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں تیزی آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے پھر کر دکھایا۔
رائٹ آف وے چارجز ختم ہونا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم ہے، وزیر مواصلات عبد العلیم خان وزیر ریلوے حنیف عباسی کا شکریہ، رائٹ آف وے چارجزختم کر کے ہر گاؤں، ہر شہر تک فائبر کےجال کی راہ ہموارکی۔