ویب ڈیسک: لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز سے کیا اور آخری وکٹ کی شراکت میں مزید 42 رنز کا اضافہ کیا۔ گس ایٹکنسن 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جوش ٹنگ 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کاکس 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 جبکہ علی عثمان اور خرم شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک، صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔