پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرےگا ،وزیرخزانہ

پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرےگا ،وزیرخزانہ
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بارپھریقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، ایسا کوئی چانس ہی نہیں ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکچینج کی تقریب سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) حکومت نے ایس ای سی پر توجہ نہیں دی ہے ، سستی سیاست کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں ، سیاسی مقاصد کے لیے ایسی باتیں کرنا بلکل درست نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل سنگین لیکن ہمیں اس کا حل نکالنا ہے ، میں ثابت کر سکتا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور ہم مدد کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، 2013 میں بھی کہا جا رہا تھا کہ پاکستان 6 ماہ میں ڈیفالٹ کر جائے گا، ڈکٹیٹر آئی ایم ایف کا پروگروم پورا نہیں کر سکے، ن لیگ نے آئی ایم ایف کا پروگرام پورا کیا تھا ۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ کئی سال کا تعلق ہے ، ملکی ترقی کے لیے پاکستان کا کاروباری طبقہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، ہم ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں، ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کی طرف توجہ دینےکی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایس ای سی پی پر توجہ نہیں دی گئی، وزارت خزانہ کی ذمہ داری سنبھالی تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اسی ای سی پی پر توجہ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ 3ماہ سے ایک ہی بات روز سنتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، یہ ماضی کا پاکستان نہیں ہے کیوں ڈیفالٹ کرجائے گا، لوگ اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دیں، لوگوں کو ڈرا کر رکھا ہے، کوئی سونا تو کوئی ڈالر خرید رہا ہے، لوگوں کو اس ڈر سے نکالنا ہوگا، پاکستان کا خوبصورت مستقبل ہے، ہم ہوں یا نہ ہوں یہ ضرور آگے جائے گا، ہمیں پاکستان کو بھنور سے نکالنا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے. پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے. مشکل حالات ضرور ہیں، آگے جانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔