گوگل نے ٹک ٹاک کو مات دیکر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی

گوگل نے ٹک ٹاک کو مات دیکر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی
سال 2022 کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں گوگل نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دنیا میں لوگ سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر کچھ بھی سرچ کرنے کے لیے گوگل کا ہی رخ کرتے ہیں، اگر کسی سے یہ پوچھا جائے کہ دنیا میں لوگ سب سے زیادہ کس ویب سائٹ پر وزٹ کرتے ہیں تو بلاشبہ اس کا جواب گوگل ہی ہوگا۔ لیکن 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کو مات دیکر ٹاک ٹاک نے حاصل کیا تھا۔ گوگل دوسرے اور فیس بک تیسرے نمبر پر تھے۔ ٹک ٹاک اگست 2021 میں مقبول ترین ویب سائٹ بنی جس کے بعد گوگل اور فیس بک کے خلاف بالادستی برقرار نہیں رہی۔ تاہم اب کلاؤڈ فلیئر کی 2022 کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں ایک بار پھر گوگل نے نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ نئی جاری کردہ فہرست کے مطابق فیس بک دوسرے ، جبکہ ایپل اور ٹک ٹاک مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن یوٹیوب 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر مائیکرو سافٹ کے حصے میں آیا۔7 ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹاگرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں نمبر پر آئی کلاؤڈ، نیٹ فلکس، ٹوئٹر اور یاہو ہیں ۔ 2022 کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس میں فیس بک نمبر ون پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔ اس فہرست میں انسٹاگرام تیسرے، ٹوئٹر چوتھے جبکہ اسنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر ہے۔حیران کن طور پر عام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ویب سائٹس دونوں فہرستوں کے ٹاپ 10 میں واٹس ایپ موجود ہی نہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔