یونان بھجوانےکاجھانسا دے کر مدرسے کے 3بچےاغوا ہونےکےبعدبازیاب

یونان بھجوانےکاجھانسا دے کر مدرسے کے 3بچےاغوا ہونےکےبعدبازیاب
کیپشن: یونان بھجوانےکاجھانسا دے کر مدرسے کے 3بچےاغوا ہونےکےبعدبازیاب

ویب ڈیسک: لاہور پولیس کا کہناہے کہ بادامی باغ کے علاقے سے مدرسے کے تین بچوں کو یونان بھیجنے کا جھانسا دے کر کراچی لے جانے والے ملزم کو ہفتے کو بس سے گرفتار کر کے بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہےکہ شبیر احمد نامی شہری نے 24 دسمبر کو درخواست دی کہ ان کا بیٹا محمد زاکر اور دو بھتیجے حمزہ اور عمیر نجی مدرسے پڑھنے گئے تھے اور پورا دن گزرنے کے بعد بھی گھر نہیں پہنچے، لہذا انہیں تلاش کیا جائے۔

شہری کی درخواست پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز، لاہور فیصل کامران نے نوٹس لے کر ایس پی سٹی کو بچوں کو فوری بازیاب کروانے کی ہدایت کی، جس کے بعد ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔

ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے بتایا کہ پولیس کو تفتیش کے دوران مدرسے کے چوکیدار محمد عثمان پر شک ہوا تو اس سے تفتیش کی گئی۔

قاضی علی رضا کے مطابق ’محمد عثمان نے دوران تفتیش بتایا کہ تینوں بچوں کو اس نے یونان لے جانے کا جھانسہ دیا اور انہیں بادامی باغ بس اڈے سے کراچی کی بس میں بٹھا دیا۔’ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے بچوں سے موبائل لے لیا اور سم توڑ کر پھینک دی۔‘

ایس پی سٹی کے مطابق ’ پولیس نے ہفتے کو علی الصبح چھاپہ مار کر کراچی جانے والی بس سے بچوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ گروہ کے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے اور جیسے ہی سراغ ملتا ہے تو دیگر ملزمان بھی جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔‘

پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں۔

Watch Live Public News