خیبرپختونخوا حکومت نے بے روزگار افراد کو خوشخبری سنا دی

خیبرپختونخوا حکومت نے بے روزگار افراد کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: خیبرپختونخوا حکومت نے بے روزگار افراد کو خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں اسکولوں کے لیے 2,800 چوکیداروں کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق یہ بھرتیاں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے کی جائیں گی اور ان میں مقابلے اور میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں کی جائیں گی۔

آسامیوں کی تفصیل:

  مانسہرہ: 377،  بنوں: 263،  مردان: 256،  پشاور: 162،  لکی مروت: 160،  ایبٹ آباد: 154

 یہ بھرتیاں مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گی اور صوبے کے مختلف اضلاع میں بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Watch Live Public News