(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے ۔علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےغیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔