پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 28 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 28 فروری 2021
وزیراعظم عمران خان کی قلعہ نندنہ جہلم آمد، وزیراعظم نے تاریخی البیرونی مقام پر ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چودھری، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہمراہ، زلفی بخاری کہتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ مقامی لوگوں کو اس جگہ سے فائدہ ہوآج وزیراعظم پنڈدانخان میں دو نیشنل پارکس کی بنیاد رکھ رہے ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں ٹلہ جوگیاں اور نندنا قلعہ کی بحالی ایک سنگ میل ہے، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں، جو ماحول اور سیاحت کو معاشی پالیسی کا اہم جزو سمجھتے ہیںاسلام آباد کےعلاقے بہارہ کہو میں تہرے قتل کی واردات، ڈی سی، ایس ایس پی آپریشنز کے مظاہرین سے مزاکرات کامیاب، مری روڈ کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیاکل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے نئے اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویزپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان پر شازیہ مری کا رد عمل، کہتی ہیں پی پی پی پیٹرولیم مصنوعات میں متوقع اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہےجماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی اتحادی بن گئی، ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے وفاق کی سیٹ پر بھی یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔