بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 15ویں روز بھی جاری

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 15ویں روز بھی جاری
کیپشن: Farmers' Delhi Chalo March continues on 15th day in India

ویب ڈیسک: بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ پندرہویں روز بھی جاری ہے۔ کسان مظاہرین اور مرکزی حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہلی چلو مارچ کے دوران بھٹنڈہ پنجاب میں کسان مظاہرین نے عالمی تجارتی تنظیم کا پتلا جلا ڈالا۔ کسان مظاہرین کی مانگیں پوری نہ ہونے پر غم و غصے کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بھارتیہ کسان یونین اور لوک شکتی سے تعلق رکھنے والے کسانوں کا نوئیڈا سے دہلی مارچ جاری ہے۔ کسان مظاہرین کا ملک گیر ٹریکٹر احتجاج بھی جاری ہے۔ کسان مظاہرین نے احتجاج میں عالمی تجارتی تنظیم سے نکلنے کے مطالبے پر زور دیا ہے۔

کسان مظاہرین نے دہلی چلو مارچ کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے لیے کینڈل مارچ بھی کیا۔ سکیورٹی فورسز اور کسان مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں شبھ کرن سنگھ ، درشن سنگھ، گیان سنگھ اور نریندر پال سنگھ  ہلاک ہوئے تھے۔ 

کسان مظاہرین نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو عالمی تجارتی تنظیم کی آنے والی میٹنگ میں ہمارا معاملہ اٹھانا ہوگا۔ سمیوکتا کسان مورچہ کے مطابق کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مودی سرکار کو ہمارے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا۔

مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کو مہرہ بنا کر بھارت کے سات اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلح شھمبو اور کھنوری میں رکاوٹیں توڑنے کی ناکام کوششوں میں کسان زخمی ہوئے۔ پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی۔

Watch Live Public News