ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان فورسز کو ہونے والے نقصان کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی کارروائیوں میں اب تک 331 طالبان ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں مکمل تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔
Operation Ghazb lil Haq
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 28, 2026
Update 0900 hours 28 Feb
✅*Summary of Afg Taliban losses*
▪️331 Killed,
▪️500 + Injured,
▪️104 Check posts destroyed,
▪️22 Post Captured,
▪️163 Tanks and Armed vehs Destroyed
▪️37 Locs across Afg eff tgt by air
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 37 مقامات کو فضا کے ذریعے مؤثر انداز سے نشانہ بنایا گیا، افغان فورسز کے 163 ٹینک اور آرمڈ گاڑیاں بھی تباہ کی جا چکی ہیں۔