ویب ڈیسک: اسرائیل کے ایران پرحملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغ دیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 30 میزائل داغے ہیں۔ایران نے جوابی کارروائی کو فتح خیبر کا نام دے دیا۔ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بج اٹھے۔ جبکہ اسرائیل کے شمالی علاقے حیفہ میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
ایک ایرانی اہلکار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے جوابی حملے اسرائیل اور امریکا کو کچلنے کیلئے کافی ہوں گے۔
دوسری جانب اسرائیل فوج نے ایرانی میزائلوں کو روکنے کیلئے دفاعی نظام فعال کردیا ہے۔ اسرائیلی ایئرفورس میزائل گرانے کی کوشش کررہی ہے۔
اسرائیلی فورسز کیجانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کیجانب سے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق شمالی اسرائیل اور حیفہ شہر میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔