کامیاب معاشی حکمت عملی اور الیکشن کے بعد تسلسل کی ضرورت عوام کی نظر میں

کامیاب معاشی حکمت عملی اور الیکشن کے بعد تسلسل کی ضرورت عوام کی نظر میں
کیپشن: کامیاب معاشی حکمت عملی اور الیکشن کے بعد تسلسل کی ضرورت عوام کی نظر میں

ویب ڈیسک: پاک فوج اور نگران حکومت کی کامیاب معاشی حکمت عملی اور الیکشن کے بعد تسلسل کی ضرورت پر عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ 

نگران حکومت اور پاک فوج کی بہترین حکمت عملی پر عوام نے اظہار رائے کا خیال کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی حکومت اور آرمی ایک پیچ پر ہوں تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے۔ ملک اس وقت سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے فوج اور حکومت مل کر مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔

عوام نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی حکومت کو بھی ملک کی بہتری کا سوچنا چاہیے اور ملک کی خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ نگراں حکومت نے پاک فوج کے ساتھ مل کر بہت اچھے کام کیے ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت نے بہت سے ایسے کام کیے ہیں جو غریبوں کے لیے بہت اچھے ثابت ہوئے ہیں۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں سے ملک میں بہت اچھے کام ہوئے ہیں۔ نگران حکومت اور آرمی چیف کی وجہ سے پاکستان کا پیسہ بھی مستحکم ہوا ہے اور ڈالر کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آئی ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے جو اقدامات کیے گئے ہیں سارا کریڈٹ نگران حکومت اور آرمی چیف کو جاتا ہے۔

Watch Live Public News