علی امین گنڈا پور کی تبدیلی !  عمران خان کا بڑا بیان آگیا

علی امین گنڈا پور کی تبدیلی !  عمران خان کا بڑا بیان آگیا

(ویب ڈیسک )  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف   بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علی امین سے متعلق غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بدقسمتی ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، ہمارے مذاکرات کہیں اور نہیں ہورہے، ہم فراخ دلی کے ساتھ حکومت کے ساتھ بیٹھے تھے، ہمارا مطالبہ تھا سات دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو مذاکرات آگے بڑھتے، پی ٹی آئی 27 سال سے جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کررہی ہے،ہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کررہے ہیں، 26 ویں  آئینی ترمیم کیخلاف اور آزاد عدلیہ کے لئے سب کو اعتماد میں لینگے۔ ہم احتجاج سمیت ہر طرح کی جدوجہد کرینگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ   عمران خان نے کہا  ہے  علی امین سے متعلق غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،   علی امین گنڈا پور خود میرے پاس آیا اور کہا ورک لوڈ زیادہ ہے نیند بھی پوری نہیں ہورہی،  علی امین کی سفارش پر پارٹی صدارت تبدیلی کی ہے۔ بانی نے دو ٹوک کہا ہے علی امین کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہماری جہاں بھی ملاقات ہوگی مذاکرات ہونگے ہم سب عوام کے سامنے رکھیں گے۔

Watch Live Public News