سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی اضافہ

ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا ساڑھے 5 لاکھ روپے کے ہندسے سے تجاوز کر گیا۔ فی تولہ سونا 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 90 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے ہو گئی۔ 

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 211 ڈالر مہنگا ہو کر 5293 ڈالر ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 271 روپے کے اضافے سے 11 ہزار 911 روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس چاندی 2.71 ڈالر بڑھ کر 114 ڈالر 36 سینٹس ہو گئی۔

Watch Live Public News