خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل

خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل
کیپشن: خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔

 عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے 5 اور 15 ستمبر 2025 کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ کو جواب کے لیے نوٹس جاری کیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فریقین کو دو ہفتوں میں اپنے کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل محمد آصف گجر نے عدالت میں بتایا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احکامات کے تحت کچھ ملازمین کو الاؤنسز جاری رکھے گئے ہیں جبکہ دیگر کے الاؤنسز روک دیے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز نے بھی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احکامات معطل کر رکھے ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 9 فروری کو ہو گی۔

Watch Live Public News