(ویب ڈیسک ) اسلام آباد کی عدالت نے عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی ۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔