(ویب ڈیسک)انڈر19 ورلڈکپ سے باہر ہونے پر بی سی بی نے آئی سی سی پر الزام لگا دیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ورلڈکپ میں ذاتی خرچے پر ٹیم کے سفر کا انکشاف ہوا۔بی سی بی کے گیم ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹرحبیب البشرنےٹیم کی پرفارم نہ کرنے کی وجہ شیڈول کو قراردیا۔
حبیب البشر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور انڈیا کے خلاف ہماری اپروچ سے زیادہ رن ریٹ کا اندازہ صحیح نہیں لگایا،سفری شیڈول نے ہماری ٹیم کو سب سے زیادہ متاثرکیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی ٹیم 6 جنوری کو زمبابوے روانہ ہوئی جہاں دو مختلف وینیوز پر10 اور 13 جنوری کووارم اپ میچ کھیلے، ٹیم کو دونوں وینیوز کےدرمیان 4 گھنٹے سڑک کے ذریعے سفرکرنا پڑا، ورلڈکپ کےدوران آئی سی سی نے ڈومیسٹک فلائٹس منع کی تھیں، ٹیموں کو بسوں کےذریعے سفر کرنا پڑا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کوگروپ میچز کےلئے مون سون کےموسم میں ہرارے سے بولاوایو بذریعہ سڑک جانا تھا جو 9 گھنٹے کا سفر بنتا ہے، میچز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بی سی بی نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف میچ کے لئے ہوائی جہاز کاسفرارینج کیا۔
حبیب البشر کا کہنا ہے کہ لڑکوں کو تھکاوٹ سے بچانے کے لئے بی سی بی نے اپنی جیب سے فلائٹ کی ارینجمنٹ کی، ہمارا شیڈول کا فی غیرمنصفانہ تھا ،ابتدائی شیڈول کے مطابق ہم نے دووارم اپ میچزماسونگومیں کھیلنے تھےجہاں سے بولاوایوجاناتھا،بعد میں آئی سی سی نے اچانک شیڈول تبدیل کیا اور میچز دو الگ وینیوز پر کھیلنے پر پڑے،ہم نے آئی سی سی کو سفری بوجھ کی وجہ سے میچز منتقل کرنے کا کہا مگر ہماری نہیں سنی گئی ۔