لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی سیوریج لائن میں گر گئیں، ریسکیو آپریشن جاری

لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی سیوریج لائن میں گر گئیں، ریسکیو آپریشن جاری

(ویب ڈیسک ) لاہور میں بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی سیوریج لائن میں گر گئیں، ریسکیو1122 کا ماں بیٹی کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ نزد داتا دربار مین گیٹ کے قریب سیوریج لائن  میں ماں اور بیٹی گر گئی ۔ریسیکیو 1122  کے مطابق سیوریج لائین میں گرنے والی ماں اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا جا چکا ہے۔

سیوریج لائین میں گرنے والی ماں اور بیٹی کی شناخت سعدیہ 24 سالہ اور 10 ماہ کی ردا کے طور پر ہوئی ہے۔گرنے والی خاتون کا   شوہر بھی ہمراہ تھا جو باہر موجود ہے۔

Watch Live Public News