9 مئی کی ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں: عظمی بخاری

9 مئی کی ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں: عظمی بخاری
کیپشن: uzma bukhari
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان، کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط عدالتی ہتھوڑے کے نیچے چھپنے کی ناکام کوشش ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا نو مئی کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں،گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے، جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی۔

 نو مئی کی بغاوت کے تمام کردار اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں حقیقت عیاں ہوچکی، خیبر پختونخواہ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے لیے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے،فتنہ خود بھی 9 مئی کی بغاوت کا اعتراف کرچکا سلمان اکرم راجہ نے اسکی تصدیق بھی کردی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہناتھا بھاگ فتنہ بھاگ جہاں تک بھاگے گا 9 مئی تمہارا پیچھا کرے گی، عدالتی کندھے استعمال کرکے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔

Watch Live Public News