مودی راج میں ریاستی سرپرستی میں عورتیں غیرمحفوظ

مودی راج میں ریاستی سرپرستی میں عورتیں غیرمحفوظ
کیپشن: مودی راج میں ریاستی سرپرستی میں عورتیں غیرمحفوظ

ویب ڈیسک: بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کی ایک اور لرزہ خیز داستان سامنے آئی ہے۔ بہار میں ایک 26 سالہ خاتون کو سرکاری ایمبولینس میں عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ صرف جنسی درندگی نہیں بلکہ ریاستی نظام کی مکمل ناکامی اور مودی حکومت کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھولنے والا واقعہ ہے۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق بہار میں 26 سالہ خاتون کو ایمبولینس عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا،خاتون گارڈ بھرتی کے دوران جسمانی ٹیسٹ دیتے ہوئے بے ہوش ہو گئی تھیں،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نیم بے ہوشی کے دوران ایمبولینس میں  3 سے 4 افراد نے عصمت دری کا نشانہ بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایمبولینس کے روٹ اور وقت کی تصدیق کر لی گئی۔
  این ڈی ٹی وی کے مطابق رکنِ پارلیمنٹ چراغ پاسوان کا بہار میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کہا کہ حکومت عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے،چراغ پاسوان کے مطابق ریاستی انتظامیہ مجرموں کے سامنے جھک چکی ہے،جان سے مارنے ، عصمت دری ، چوری، ڈکیتی جیسے جرائم مسلسل ہو رہے ہیں،یہ صرف عصمت دری نہیں بلکہ مودی کی سرپرستی میں ایک مکمل ادارہ جاتی ناکامی ہے۔یہ واقعہ کسی سنسان گلی میں نہیں بلکہ سرکاری بھرتی کے دوران پیش آیا ہے۔

ناقِص انتظامات کے باعث پیش آنے والے واقعے نے مودی سرکار کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا ہے،مودی سرکار کے ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ جیسے نعرے محض سیاسی دکھاوا ہیں۔

Watch Live Public News